Thursday, February 6, 2025, 9:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا بھارت سے امریکی دفاعی ساز و سامان خریدنے پر اصرار

ٹرمپ کا بھارت سے امریکی دفاعی ساز و سامان خریدنے پر اصرار

بھارت امریکہ میں بننے والے مزید سیکورٹی آلات خریدے؛ ٹرمپ کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں امریکی ساختہ سکیورٹی سامان خریدنے اور منصفانہ دوطرفہ تجارتی تعلق قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو کہا ہے کہ وہ مزید امریکی دفاعی ساز و سامان خریدیں۔

ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم مودی کو کہا کہ امریکہ اور انڈیا کے دوران باہمی تجارت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا کہ ’میرِی ان (وزیرِ اعظم مودی) سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور وہ اگلے مہینے وائٹ ہاؤس آئیں گے۔‘

banner

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیرِ اعظم مودی کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں انڈین وزیرِ اعظم کا دورہ وائٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک فون کال میں دو طرفہ منصفانہ تجارتی تعلقات کی طرف بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیلی فون کال کے بارے میں تحریری بیان میں کہا گیاکہ ’’ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا اور انڈو پیسیفک، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں سکیورٹی کے معاملات سمیت متعدد علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور انڈیا کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری اور انڈو پیسیفک کواڈ پارٹنرشپ کو بھی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر حلف اُٹھانے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی گفتگو تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024