Saturday, June 21, 2025, 4:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے پوتن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

ٹرمپ نے پوتن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

’پوتن بغیر کسی ضرورت کے بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ’پاگل‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضے کی کوشش روس کو زوال کی طرف لے جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے پوتن کے ساتھ ہمیشہ سے خوشگوار تعلقات رہے ہیں، لیکن جانے ان کو کیا ہو گیا ہے اور مکمل طور پر پاگل ہو گئے ہیں۔‘

انہوں نے پچھلے تین روز کے دوران روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پوتن بغیر کسی ضرورت کے بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’میزائل اور ڈرون بغیر کسی وجہ سے یوکرین کے شہروں پر حملے کر رہے ہیں۔‘

banner

ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر پوتن یوکرین کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو یہ چیز ان کو روس کے زوال کی طرف لے جائے گی۔‘

دوسری جانب امریکی صدر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حوالے سے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’زیلنسکی جس طرح سے بات کرتے ہیں اس سے بھی ان کے ملک کا کوئی بھلا نہیں ہو رہا، ان کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ مسائل کا باعث بنتا ہے، مجھے یہ پسند نہیں، بہتر ہے کہ اس سلسلے کو روکا جائے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024