Thursday, December 5, 2024, 6:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ؛ فتح کے اعلان سے قبل ہی حامیوں سے خطاب

ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ؛ فتح کے اعلان سے قبل ہی حامیوں سے خطاب

امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اہم ترین سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی کے بعد ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے انتخابی ہیڈکوارٹر میں حامیوں سے خطاب کیا۔

ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا کے ہمراہ اسٹیج پر آئے۔ اسٹیج پر ٹرمپ کے اہلِ خانہ سمیت نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس بھی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے۔

ٹرمپ کی آمد کے ساتھ وہاں موجود مجمعے نے امریکہ کے حق میں نعرے لگانا شروع کیے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عزم دہرایا۔

banner

ی پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے عوام نے آج تاریخ رقم کی ہے ۔ اب یہ ملک نئی بلندیوں تک جائے گا۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نےپہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔

ریاست فلوریڈا میں اپنے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک امریکہ کو ایک محفوظ اور خوش حال ملک بنانے کا عہد پورا نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکہ کے عوام کے حق کے لیے ہر روز مقابلہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی جنگ شروع نہیں کی بلکہ میں نے جنگیں ختم کی ہیں۔ الیکشن مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران 900 ریلیاں منقعد کیں۔

انہوں نے امریکی عوام پر زور دیا کہ یہ وقت اتحاد کا ہے۔ گزشتہ برسوں میں جو تقسیم تھی اس کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کرونگا بلکہ جنگوں کو ختم کرونگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024