Saturday, April 26, 2025, 5:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ ٹیرف میں ریلیف کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

ٹرمپ ٹیرف میں ریلیف کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

ہنڈرڈ انڈیکس 2ہزار346 پوائنٹس کا اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس دو نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 2346 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 513 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یہ نمایاں بہتری ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس ہے، جب انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی وجہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کو 90 روز کے لیے معطل نہ کرنا ہے

دوسری جانب پاکستانی وفد کے امریکہ دورے کی خبروں سے بھی مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

banner

بدھ کو امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلٰی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر شدید دباؤ رہا، کیونکہ امریکی ٹیرف کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال تھی جس نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی مارکیٹس میں کساد بازاری کے پیش نظر بیش تر ممالک کی درآمدات پر عائد کردہ ٹیرف کو 90 دن تک روک کر دیا تھا، تاہم انہوں نے چینی درآمدات پر ٹیکس میں 125 فیصد اضافہ کر دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024