Monday, May 12, 2025, 2:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا

’مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ خبر منگل کی شام اوول آفس کی تقریب سے پہلے ملی۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ شرم کی بات ہے، ابھی ہم اوول کے دروازوں سے گزر ہی رہے تھے کہ اس کے بارے میں سنا۔‘

صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی حلف برداری کی تقریب کی نگرانی کے بعد کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے، وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی دہائیوں اور صدیوں سے لڑ رہے ہیں‘۔

banner

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔‘

ایک ترجمان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ہم پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024