Saturday, April 26, 2025, 1:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاننا چاہتے ہیں روس یوکرین جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں: امریکہ

جاننا چاہتے ہیں روس یوکرین جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں: امریکہ

ٹرمپ-پوٹن ملاقات کا دار و مدار یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس کی سنجیدگی پر ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کا دار و مدار اس بات پرہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق انہوں نے روسی عہدیداروں کو بتا دیا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان اُس وقت تک ملاقات نہیں ہو سکتی جب تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہوجاتا کہ ملاقات کس بارے میں ہو گی۔

ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے خیال میں جب دونوں صدور کی ملاقات ہو گی تو اس میں اسی نقطے پر بات ہو گی کہ آیا یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں۔

banner

امریکی وزیرِ خارجہ سے جب اس ضمن میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ملاقات کا وقت ان کے علم میں نہیں ہے۔

ان کے بقول صدر ٹرمپ جاننا چاہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ بھی ہے یا نہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق روس کو جانچنے کا طریقہ یہی ہے کہ اس کے ساتھ رابطہ رکھا جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ وہ جنگ کے خاتمے میں کتنا سنجیدہ ہے۔ اگر وہ سنجیدہ ہے تو ماسکو سے اس کے مطالبات پوچھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے پوچھا جائے کہ جنگ کا خاتمہ عوامی مطالبہ، کوئی نجی مطالبہ یا کچھ اور ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس سےجس واحد معاملے پر اتفاق کیا ہے وہ امن ہے۔ ماسکو اس ضمن میں کیا آفر کرتا ہے، وہ کیا ماننا چاہتا ہے اور وہ امن کے بارے میں سنجیدہ بھی ہے یا نہیں؟

ان کے بقول وہ فوری طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

تاہم مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین سمیت سب کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے معاملے پر امریکہ اور روس کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان منگل کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ملاقات ہوئی تھی۔تاہم اس ملاقات میں یوکرین اور یورپی یونین سے کوئی بھی مدعو نہیں تھا۔

روس نے لگ بھگ تین برس قبل فروری 2022 میں یوکرین پر جارحانہ حملہ کیا تھا اور فریقین کے درمیان اب بھی لڑائی جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024