Friday, April 18, 2025, 6:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیوٹن سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی: ٹرمپ

پیوٹن سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی: ٹرمپ

روس نے یوکرین کے ہزاروں فوجیوں کو گھیر رکھا ہے،ایسا قتل عام ہو سکتا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد نہیں دیکھا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے روس اور یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی جانب اچھی پیش رفت کی ہے، ہم یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ آسان کام نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ روسی ہم منصب کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ان کی گفتگو مثبت رہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے یوکرین کی مدد کیلئے 350 ارب ڈالر خرچ کیے ۔ سابق صدر جو بائیڈن نے یہ جنگ جاری رہنے دی۔انہیں ایسا کبھی نہیں ہونے دینا چاہیے تھا۔

صدر کا کہنا تھا ہزاروں جانوں کا نقصان ہو رہا ہے، خاندانوں کا نقصان ہورہا ہے۔اس کے علاوہ روس نے یوکرین کے ہزاروں فوجیوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

banner

انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں خبردار کیا کہ اس لمحے ہزاروں یوکرینی فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اورایسا قتل عام ہو سکتا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد نہیں دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے صدر پوٹن سے پر زور درخواست کی ہے کہ یوکرینی فوجیوں کی زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔

اپنی تقریر میں افغانستان کے حوالے سے بھی انہوں نےسابق صدر بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے خراب طریقے سےافغانستان سے امریکہ کا انخلا کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئر بیس اب چین کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہایہ ایئر بیس چین کے ایٹمی اور میزائل بنانے کے مقامات سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔

صدر نے کہا، انہوں نے(بائیڈن نے) بہت کچھ پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024