Thursday, January 23, 2025, 7:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کابینہ کو سوشل میڈیا پر بیان بیازی سے روک دیا گیا

ٹرمپ کابینہ کو سوشل میڈیا پر بیان بیازی سے روک دیا گیا

وائٹ ہاؤس کے نئے کاؤنسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں؛ سوسی وائلز

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانیوالے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز (Susie Wiles) جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف سٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کاؤنسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کاؤنسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے۔

banner

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ سٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024