امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے پر بات کی۔
السسی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ریاستی دوروں کی دعوت دی اور “ہم آہنگی اور تعاون” کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ السیسی نے مزید کہا کہ “بین الاقوامی کمیونٹی صدر ٹرمپ سے توقع کرتی ہے کہ وہ ایک مستقل اور تاریخی امن معاہدہ حاصل کریں گے جو اس خطے میں دہائیوں سے جاری تنازعہ کو ختم کرے گا۔”
مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات ،عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے۔