Monday, January 13, 2025, 4:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی امریکی میزائلوں سے روس پر یوکرینی حملوں پر تنقید

ٹرمپ کی امریکی میزائلوں سے روس پر یوکرینی حملوں پر تنقید

نو منتخب صدر کا پالیسی تبدیل کرنے کاعندیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے امریکی میزائل روس کے خلاف استعمال کرنے پر سخت تنقید کی ہے

امریکی نو منتخب صدر نے ان خیالات کا اظہار ‘ٹائم میگزین’ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا ‘یہ جنون ہے، میں اتفاق نہیں کرتا کہ اس طرح روس کے کئی میل اندر تک میزائلوں سے حملہ کیا جائے۔ ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسا کر کے ہم جنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور صورتحال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔

banner

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یوکرین کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے گا۔

‘ٹائم میگزین’ نے نومنتخب امریکی صدر کو سال کی شخصیت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024