Saturday, March 22, 2025, 2:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی جانب سے ’امریکی کرپٹو ریزرو‘ کا اعلان

ٹرمپ کی جانب سے ’امریکی کرپٹو ریزرو‘ کا اعلان

امریکہ کو ’کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت‘ بنانا ہے؛ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ طور پر امریکی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو میں شامل کیے جانے والے 5 ڈیجیٹل اثاثوں (کرپٹو کرنسیوں) کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر سے بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی، ایس او ایل (سولانا) اور اے ڈی اے (کارڈانو) سمیت کرنسیوں کا ذخیرہ رکھیں گے۔

ٹرمپ کے ااعلان کے ساتھ ہی کاروبار کے دوران ان کرنسیوں کے ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حکم نامے میں صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو پر آگے بڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں ایکس آر پی، ایس او ایل (سولانا) اور اے ڈی اے (کارڈانو) شامل ہیں، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ امریکہ دنیا کا کرپٹو دارالحکومت ہو۔’

banner

ٹرمپ نے کہا ’ظاہر ہے کہ دیگر قیمتی کرپٹو کرنسیوں کی طرح بٹ کوائن اور ایتھر امریکی کرپٹو ریزرو کا مرکز ہوں گی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اتوار کے روز ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو کی قدر میں 62 فیصد جبکہ بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی قدر میں گراوٹ بھی دیکھی گئی۔ اب ان کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو حکم نامے کے ذریعے ایک صدارتی ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا جس کے ذمے ملک میں کرپٹو کے نئے قوانین اور ضوابط بنانا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے اپنی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی جس کے بعد ان پر الزام لگا کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024