Friday, June 13, 2025, 7:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر ٹرمپ کی جنوبی افریقہ کے صدر سے تکرار

صدر ٹرمپ کی جنوبی افریقہ کے صدر سے تکرار

ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کے سفیدفاموں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ایک اور غیرملکی صدر سے اُلجھ بیٹھے جس نے فروری میں ان کی یوکرینی صدر کے ساتھ جھڑپ کی یاد تازہ کر دی۔

بدھ کو جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوس کی صدر ٹرمپ سے اوول آفس میں ملاقات ہوئی جس میں جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ’سفید فاموں کی نسل کشی اور زمینوں پر قبضے‘ کی بات کی تو صورت حال خراب ہونا شروع ہوئی اور رامافوس نے ان کے دعوؤں کو غلط قرار دیا۔

اوول آفس میں ملاقات کے دوران ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے سفیدفاموں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے متعلق ایک ویڈیو بھی چلائی اور کہا کہ اس سے جنوبی افریقہ پر عائد الزامات کی تصدیق ہوتی ہے۔

ویڈیو میں کچھ سفید صلیبیں دکھائی دیں جن کے بارے میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ سفیدفاموں کی قبریں ہیں جبکہ ویڈیو میں اپوزیشن رہنماؤں کی ’اشتعال انگیز‘ تقاریر بھی شامل تھیں، جن میں سے ایک جولیس ملیما کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

banner

ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس ایسے بہت لوگ ہیں جو محسوس کرتے ہیں کہ ان پر ظلم کیا جا رہا ہے اور وہ امریکی ریاستوں کی طرف آ رہے ہیں۔‘

انہوں نے سفید فام کسانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ جنوبی افریقہ سے بھاگ رہے ہیں، ان کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور قتل بھی کیا جا رہا ہے۔‘

جنوبی افریقن صدر رامافوس نے ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں کہا کہ ’اگر سفید فام افریقیوں کا قتل ہو رہا ہوتا تو اس وقت یہ تین سفید فام یہاں نہ ہوتے۔‘

ان کا اشارہ گالف کھلاڑی ایرنی ایلس، ریتیف گوسن اور ارب پتی جوہان روپرٹ کی طرف تھا جو سب سفید فام ہیں اور اس وقت کمرے میں موجود تھے۔

تاہم اس جواب سے صدر ٹرمپ مطمئمن دکھائی نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس ایسی ہزاروں کہانیاں ہیں جن پر بات ہو سکتی ہے جن میں ڈاکیومنٹریز اور اشاعتی خبریں شامل ہیں، ان کا جواب بھی دنیا پڑے گا۔‘

سائرل رامافوس نے کہا کہ قتل ایک جرم ہے اور جنوبی افریقہ میں زیادہ تر قتل ہونے والے افراد سیاہ فام ہیں تو ٹرمپ نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ’کسان سیاہ فام نہیں تھے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024