Friday, February 7, 2025, 8:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں دنیا کے امیر ترین افراد کی شرکت

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں دنیا کے امیر ترین افراد کی شرکت

ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ، سیم آلٹمین، ٹِم کُک، مرڈوک، مِیری ایم اڈیلسن اور بیرنالڈ آرنالٹ شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں دنیا کے امیر ترین افراد نے شرکت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے امیر ترین چار سے پانچ افراد نے شرکت کی، جن کی کل دولت ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر بنتی ہے۔

کیپیٹل روٹنڈا میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی موجود تھے۔

ایلون مسک کی کل دولت 43 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے، جبکہ انہوں نے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے۔

banner

اس کے علاوہ اس تقریب میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے بھی شرکت کی جن کی کل دولت 23 ارب 94 کروڑ ڈالر ہے۔

اس تقریب میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ بھی شریک ہوئے جن کی کل دولت 21 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے۔

حلف بردراری میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین بھی شامل تھے جن کی کل دولت 1 ارب ایک کروڑ ڈالر ہے۔

کیپٹیل روٹنڈا میں حلف برداری کی تقریب میں پیسہ عطیہ کرنے والے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک بھی شریک ہوئے جن کی کل دولت 2 ارب دو کروڑ ڈالر ہے۔

جبکہ اس تقریب میں فوکس نیوز کے سابق چیئرمین روپرٹ مرڈوک اور مِیری ایم اڈیلسن بھی نے بھی شرکت کی جن کے پاس بالترتیب 2 ارب 22 کروڑ اور 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ہیں۔

اس تقریب میں فرانسیسی برینڈ لوئی وٹان کے مالک اور فرانس کے سب سے امیر شخص بیرنالڈ آرنالٹ نے شرکت کی جن کی کل دولت 17 ارب 96 کروڑ ڈالر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی نے بھی شرکت کی جن کی کُل دولت 9 ارب 81 کروڑ ڈالر ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024