Saturday, April 26, 2025, 4:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم کے 1000 کارڈ ایک ہی دن میں فروخت

ٹرمپ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم کے 1000 کارڈ ایک ہی دن میں فروخت

گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم کا باقاعدہ آغاز دو ہفتے کے اندر کیا جائے گا؛ وزیرتجارت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم مقبول ہو رہی ہے۔

ہاورڈ لٹنک کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈ فروخت کر دیے ہیں اور لوگ گولڈ کارڈ خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں رابطہ کر رہے ہیں۔

وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم کا باقاعدہ آغاز دو ہفتے کے اندر کیا جائے گا۔

ان کے مطابق اس وقت ایلون مسک اس پروگرام کے لیے سوفٹ ویئر تیار کروا رہے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر اسے لانچ کیا جائے گا۔ ’گذشتہ دن میں نے اس ویزہ اسکیم کے ایک ہزار کارڈ فروخت کیے۔‘

banner

’اگر آپ امریکی ہیں تو آپ گلوبل ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن باہر کے لوگ گلوبل ٹیکس دینے امریکہ نہیں آئیں گے۔ تو اگر آپ کے پاس گرین کارڈ ہے یا اب گولڈ کارڈ ہے تو آپ امریکہ کے مستقل رہائشی (ٹیکس ادا کیے بغیر) ہوں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آپ شہریت حاصل کرسکتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ لازمی شہری بن جائیں، اور ان میں سے کوئی بھی نہیں بنے گا۔ (تاکہ ان کو گلوبل ٹیکس نہ دینا پڑے)۔

امریکی وزیر تجارت کے مطابق امریکہ نے 1000 گولڈ کارڈ 50 لاکھ ڈالر فی کارڈ کے حساب سے فروخت کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں 5 ارب ڈالر کی رقم امریکہ آئی۔

ان کے مطابق اس پروگرام کی سرمایہ کاروں میں بہت طلب ہے۔

امریکی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’جو افراد 50 لاکھ ڈالر میں ’گولڈ کارڈ‘ خرید کر امریکہ میں رہنے کے حقوق حاصل کریں گے۔ ان کی چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ کارڈ اچھے افراد کو ملے۔‘

’اگر کارڈ خریدنے والے بُرے افراد نکلے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو امریکہ ان کا کارڈ منسوخ بھی کر سکتا ہے۔‘

ہاورڈ لٹنک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق ’دنیا میں تین کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جو امریکہ کا ’گولڈ کارڈ‘ خرید سکتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ ہم 10 لاکھ گولڈ کارڈ فروخت کر سکتے ہیں۔‘

امریکی وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ ’اس سرکاری پروگرام سے حاصل شدہ رقم کو مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024