Sunday, March 16, 2025, 4:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے خلاف مقدمات چلانے والے خصوصی وکیل مستعفی

ٹرمپ کے خلاف مقدمات چلانے والے خصوصی وکیل مستعفی

دستاویزات کے مطابق جیک اسمتھ نے گزشتہ جمعے کو استعفیٰ دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کے مبینہ غلط استعمال اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنےکی کوششوں کے الزامات کے تحت وفاقی عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرنے والے محکمۂ انصاف کے خصوصی وکیل جیک اسمتھ مستعفی ہوگئے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق جیک اسمتھ نے گزشتہ جمعے کو استعفیٰ دیا ہے۔

یو ایس ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی عدالت میں جمع کی گئی دستاویز میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی فائنل رپورٹ جاری کرنے پر ان کی عدالت سے عائد حکمِ امتناع کو ختم کر دیا جائے۔

جیک اسمتھ کی استعفیٰ کا نوٹس عدالت میں جمع کی گئی دستاویزات کے فٹ نوٹ میں دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی وکیل نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ اپنی حتمی خفیہ رپورٹ سات جنوری کو جمع کرادی ہے اور انہیں 10 جنوری کو محکمۂ انصاف سے ’علیحدہ‘ کردیا گیا ہے۔

banner

جیک اسمتھ نے 2023 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر وفاقی عدالتوں میں دو مقدمات شروع کیے تھے جن میں سے ایک مبینہ طور پر خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے مارا لاگو اسٹیٹ فارم ہاؤس میں رکھنے سے متعلق تھا جب کہ دوسرے مقدمے میں ٹرمپ پر 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ان مقدمات میں جیک اسمتھ نے عدالتی کارروائی کی پیروی کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024