Thursday, February 6, 2025, 1:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

چین کے مرکزی حصے میں مارکیٹس چینی سال نو کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے پر مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں

کاروبار کے ابتدائی روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.4% نیچے رہا، جاپان کا نِکی 225 انڈیکس 2.6% کم ہوا، جنوبی کوریا کا کوسپِی 2.5% گرا، اور آسٹریلیا کا اے ایس ایکس 200 انڈیکس 1.8% نیچے آیا۔

چین کے مرکزی حصے میں مارکیٹس چینی سال نو کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں۔

banner

امریکی صدر کے اقدام کے بعد اشیائی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوان اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔

ٹوکیو اور سیئول اسٹاک مارکیٹس میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی، اس کے علاوہ سڈنی، سنگاپور اور ویلنگٹن میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

امریکی ڈالر کی طاقت میں اضافہ ہوا اور چین کے یوآن کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کینیڈین ڈالر 2003 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا۔

یورو گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پرآگیا جب کہ مستحکم سمجھے جانے والے سوئنس فرینک کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024