Thursday, December 5, 2024, 7:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ یا ہیرس! امریکہ کا اگلا صدر کون؟ پولنگ آج ہوگی

ٹرمپ یا ہیرس! امریکہ کا اگلا صدر کون؟ پولنگ آج ہوگی

24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس! امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟

امریکہ میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی۔

صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

امریکہ میں 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑسے زائد افراد پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

banner

نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے، ٹیکساس اور فلوریڈا میں 47،47 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا، 33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا۔

دنیا کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہیں، امیدواروں کے متضاد دعوے، معلق ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، الیکٹورل کالج میں کاملا ہیرس کو مجموعی طور پر 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024