45
ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔
زیک گولڈ اسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔
زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا، زیک گولڈ اسمتھ کو 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2 برس میں 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔
زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائےگئے ہیں، مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4 مرتبہ تیز رفتاری پر پکڑےگئے۔
گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔