انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم ‘آؤٹ آف دس ورلڈ’ جاری کردیا ہے۔
اس ترانے میں گلوکار شان پال اور کیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس اینتھم کو تقریباً تین لاکھ لوگوں نے یوٹیوب پر دیکھا ہے جب کہ 25 ہزار سے زائد افراد نے اسے پسند کیا ہے۔
ورلڈ کپ اینتھم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی میوزک ویڈیو میں معروف کرکٹرز کرس گیل اور شیونارائن چندرپال کے ساتھ ساتھ آٹھ بار اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے
دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر ہونے کی وجہ سے اس ویڈیو کا حصہ ہیں تو سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی شیونارائن چندرپال اور کرس گیل کا تعلق شریک میزبان ویسٹ انڈیز سے ہے جہاں ایونٹ کے زیادہ تر میچز کھیلے جائیں گے۔
ترانے کی ویڈیو میں روہت شرما، بابر اعظم، پیٹ کمنز اور کین ولیمسن جیسے نامور کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ویراٹ کوہلی وڈیو میں موجود ہیں
واضح رہے کہ نویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔