Thursday, March 27, 2025, 5:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاناما کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا

پاناما کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا

بندوق برداروں نے بظاہر گینگ تنازع کی وجہ سے طلبا پر حملہ کیا، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

وسطی امریکہ کے ملک پاناما کے ایک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ 2 بندوق برداروں نے بظاہر ایک گینگ تنازع کی وجہ سے یونیورسٹی طلبا کے ایک گروپ پر حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی شہر سینٹیاگو ڈی ویراگواس میں یونیورسٹی آف پاناما میں ہونے والے حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر ہیکٹر ڈیلگاڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اس حملے کا مقصد جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے کسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

banner

42 لاکھ آبادی والے ملک پاناما میں یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں فائرنگ عام نہیں ہے تاہم وہاں سال 2023 میں 544 قتل کی واردات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یونیورسٹی کے ریکٹر ایڈورڈو فلورس کاسترو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت 27 سالہ الوارو لیونس کے نام سے کی۔

فلورس کاسترو نے کہا کہ لیونس ہماری یونیورسٹی کا ایک شاندار طالب علم تھا جس کی تعلیمی وابستگی کا جذبہ پوری یونیورسٹی کمیونٹی پر انمٹ نقوش چھوڑ گیا ہے، انہوں نے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت بھی کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024