پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی بڑے امیدواروں کو شکست ہوئی ہے اور ان میں چند نے شکست تسلیم بھی کر لی ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے شکست تسلیم کرتے ہوئے مخالف امیدوار پی ٹی آئی امیدوار لطیف کھوسہ کو مبارک باد دی
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خماللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024
سابق سینیٹر رکن مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں کہا میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح طور پر جیتے ہوئے تھے۔ اسی طرح شعیب شاہین بھی این اے 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کیے جا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔”
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے۔ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔ اسی طرح…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 9, 2024
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعلی خیبر پخونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے مردان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا۔
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے…
— Ameer Haider Khan Hoti (@HaiderHotiANP) February 9, 2024
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 83 سے الیکشن ہارنے والی اُمیدوار ثمر ہارون بلور گلدستہ لے کر جیتنے والے اُمیدوار مینا خان آفریدی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئیں۔
Went with Danyal to wish @MeenakhanAfridi on his victory and had a pleasant interaction with his workers #pk83 pic.twitter.com/rxgoo6p8pn
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) February 9, 2024