103
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، بابر نے بطور کپتان 31 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے دھونی اور انگلینڈ کے اوئن مورگن نے 48، 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

