Monday, July 21, 2025, 10:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے: سربراہ آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے: سربراہ آئی ایم ایف

پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا ہےکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے۔

اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتےہوئے کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے، پاکستان 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ممکنہ فالو اپ پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے۔

banner

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024