Monday, May 12, 2025, 1:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے اسکالرشپس کا اجرا

پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے اسکالرشپس کا اجرا

"تعلیم اور مالی معاونت جب صنعت سے جڑی تربیت کے ساتھ ملتی ہے تو یہ ملک کی ترقی کی ضمانت بن جاتی ہے۔"

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں سیاحت اور مہمان داری کے بڑھتے ہوئے شعبے میں تعلیمی ترقی اور مہارتوں کے فروغ کے لیے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ  نے ہاشو اسکول آف ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ، اسلام آباد میں طلبہ کو مکمل اسکالرشپس جاری کی ہیں۔

بحرہ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں حکومتی و نجی شعبے کے اہم رہنما، طلبہ اور ان کے والدین شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم، محترمہ وجیہہ قمر نے کہا، “تعلیم اور مالی معاونت جب صنعت سے جڑی تربیت کے ساتھ ملتی ہے تو یہ ملک کی ترقی کی ضمانت بن جاتی ہے۔”

پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے سی ای او نے اس بات پر زور دیا کہ “ہم پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت طلبہ کے لیے مالی رکاوٹیں ختم کر کے انہیں بہتر مستقبل کی راہ دکھا رہے ہیں۔

banner

ہاشو گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، حسیب اے گردیزی نے کہا “پاکستان میں ہاسپیٹیلٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور ہمیں باصلاحیت افراد کی اشد ضرورت ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مہمان نواز ملک کے طور پر پیش کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر منتخب طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں، جو اپنے تعلیمی سفر کی شروعات کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024