Tuesday, July 1, 2025, 12:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے۔

کپتان سلمان آغا 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48،محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے۔

banner

فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 جبکہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگال ٹائگرز کے کپتان لٹن داس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تنزید حسین 31 ، ذاکر علی 36 اور توحید ہردوئی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے جھنوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لیں

،

شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024