Wednesday, February 12, 2025, 7:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے: عمر ایوب

جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے: عمر ایوب

مذاکرات کاروں سے قیادت نےکہا قومی اسمبلی میں معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا: اسپیکر

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت پاکستان اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ’جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، پی ٹی آئی چوتھے مذاکراتی اجلاس میں نہیں بیٹھے گی۔

عمر ایوب نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم واضح کر چکے ہیں کہ چوتھے اجلاس میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیش رفت سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھلے اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے، ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

banner

دورسی جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے الزم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کاروں سے ان کی قیادت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا۔

ایاز صادق کا کہناتھاکہ ہم نے اپوزیشن سے طے کیا تھا احتجاج کریں مگر ہر چیز کا وقت ہوناچاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے اس روز بھی وہ کورم کی نشان دہی کر دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ایوان زیریں میں آج مسلسل دوسرے دن شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا، ‘اووو’ کی آوازیں نکالیں، ڈیسک بجائے، نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024