112
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دسمبر تک سعودی عرب کو سونے کی کان ‘ ریکو ڈک ‘ کے حصص کی فروخت کا معاہدہ مکمل ہونے کی امید ظاہر کر دی ہے ۔
وزیراعظم پاکستان نے ریکوڈک پر سعودی پیشکش پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس شراکت داری پر ملکی حمایت پر زور دیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اس شراکت دار ی کی حوصلہ افزائی کر تی ہے اور جب معاہدے پر مشاورت مکمل ہوجائے گی تو اس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔
