Friday, May 23, 2025, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

فتح سیریز‘ کے نئے میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے پیر کے روز زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح سیریز‘ میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری فوجی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور ہدف پر بہتر درستگی جیسے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کو جانچنا تھا۔

میزائل نے انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس سے اس کی ٹیکنالوجی اور نشانے پر کاری ضرب کی صلاحیت ثابت ہو گئی۔ تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں سے وابستہ سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے، جنہوں نے اس کامیابی کو سراہا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے میزائل تجربے میں شامل تمام افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، جو وطنِ عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ہفتے کو ”ابدالی ویپن سسٹم“ کا ایک کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا تھا، جو زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ تجربہ بھی مشق ”ایکس انڈس“ کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024