Sunday, September 15, 2024, 4:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں خطرناک منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

پاکستان میں خطرناک منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

ملک میں جان لیوا بیماری کے متاثرین کی تعداد چار ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے منکی پاکس کا تازہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں اس بیماری کے شکار ہونے والے افراد کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔

قومی وزارت صحت کے مطابق 29 اگست کو خلیجی ملک سے واپس آنے والے ایک اور پاکستانی شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان قومی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ شخص کا منکی پاکس کا نمونہ منفی آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علیحدہ کیا تھا۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ ایم۔پاکس ایمر جینسی کے بعد اب تک پاکستان میں چار کیسز رپورٹ ہوے ہیں۔

banner

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق: ’11 اپریل 2023 کو پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

پاکستان میں منکی پاکس کا دوسرا کیس 23 اگست کو پشاور ایئرپورٹ پر سامنے آیا تھا جبکہ تیسرا کیس 31 اگست کو رپورٹ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی نئی قسم کلیڈ 1 بی کی تشخیص اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو سے کیسز قریبی ممالک میں پھیلنے کے بعد ایمرجنسی الرٹ جاری کیا تھا۔

جنوری 2023 میں وبا کے شروع ہونے کے بعد سے کانگو میں 27 ہزار کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں سمیت 1100 سے زیادہ لوگ جان سے جا چکے ہیں۔

سوئیڈن اور تھائی لینڈ میں اب تک کلیڈ 1بی کی مختلف اقسام میں سے ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے براعظم افریقہ کے باہر وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024