Monday, December 9, 2024, 6:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں اسموگ کے سبب لاہور میں اسکول بند

پاکستان میں اسموگ کے سبب لاہور میں اسکول بند

لاہور میں ہوا کا معیار 'خطرناک' سمجھی جانے والی سطح سے بھی زیادہ ہو گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی صوبے پنجاب کی حکومت نے اعلان کیا کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور میں غیر معمولی فضائی آلودگی کے نتیجے میں تمام پرائمری اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

حکومت نےکہا کہ لاہور میں واقع تمام اسکولوں (سرکاری اور نجی) میں پانچویں جماعت تک کی تمام کلاسیں چار نومبر سے نو نومبر تک ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔”

سرکار کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر نہ ہونے پر اس بندش میں توسیع کی جا سکتی ہے

ملک کے مشرق میں واقع شہر لاہور ٹریفک کے دھوئیں، کھیتوں کی موسمی فصلوں کی کٹائی کے بعد ان کی باقیات جلانے سے اٹھنے والے دھوئیں اور موسم سرما کی آمد پر درجہ حرارت میں کمی کے سبب پنپنے والی آلودگی کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے اسموگ کی ایک موٹی تہہ میں ڈوبا ہوا ہے۔

banner

پاکستانی حکام اور سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ گروپ آئی کیو ایئر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز 14 ملین آبادی والا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سر فہرست تھا۔

شہر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس،ایک ہزار سے بھی زیادہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہوا کے معیار کو ناپنے کی جو انڈیکس ہے، اس کے مطابق تین سو کی سطح ہی “خطرناک” سمجھی جاتی ہے، جو سانس لینے کے لیے کافی مضر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024