Sunday, September 15, 2024, 3:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایڈوائزی جاری

پاکستان میں انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایڈوائزی جاری

انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشنز کے قریب علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کے سبب ممکنہ طور پر سیکیورٹی کے حوالے سے صورتحال میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات ہوسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں پاکستان میں ہونے والے سیاسی ایونٹس تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔

پاکستان کے دورہ کرنے والے امریکی شہریوں پر محتاط رہنے اور سیاسی ریلیوں کی جگہوں کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

banner

ایڈوائزری کے مطابق انتخابات والے دن پولنگ اسٹیشنز کے قریب علاقوں میں لوگ جمع ہو سکتے ہیں، لہٰذا امریکی شہریوں کو ان مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران اور فوری بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہوسکتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات دی ہیں، جس میں بڑے عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز، مظاہروں کے قریب محتاط رہنے، ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لینے، اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کی مانیٹرنگ، شناختی دستاویزات ساتھ رکھنا اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنا شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024