Monday, July 21, 2025, 4:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) سروس پھر بند کردی گئیں

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) سروس پھر بند کردی گئیں

لائیو میٹرکس کی ایکس سروس کی بندش کی تصدیق کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس چند گھنٹے تک بند رہیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے ایکس ڈاؤن ہوا، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

اس کےعلاوہ صارفین ایکس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں

banner

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ہفتے کی رات رات 9 بجے ایکس کی بندش کی کم از کم 185 شکایات موصول ہوئیں، جو رات 9 بجکر 24 منٹ تک 239 ہو گئیں۔

اس کےعلاوہ سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس نے بھی ’لائیو میٹرکس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس سروس کی بندش کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کا سامنا تھا۔

اس دوران ملک میں ’سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے‘ موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی، ایکس سروس کی بندش کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو ٹوئٹس کرنے اور نئی ٹوئٹس دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024