Saturday, April 26, 2025, 4:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.59 روپے فی یونٹ کم کردئے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں سات روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں سات روپے 59 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48.70 روپے تھی جو اس وقت 45.05 روپے فی یونٹ ہے۔ جون 2024 سے لے کر آج تک اس میں 3.5 روپے کی کمی ہوئی، آج گھریلو صارفین کے لئے مزید 7.41 روپے فی یونٹ کمی کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جون 2024 میں صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 58.50 روپے تھی جس میں مشترکہ کاوشوں سے 10.30 روپے فی یونٹ کمی کی گئی جو 48.19 روپے فی یونٹ تک پہنچی۔ آج اس میں مزید 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔‘

banner

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں اس حقیقت کا ادراک ہے کہ مہنگی بجلی سے عوام متاثرہوئے اور مہنگی بجلی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خاطر عام آدمی کی قربانیوں کا مکمل احساس رکھتے ہیں۔

’معاشی ترقی واستحکام کے نتیجے میں خوشخبری سنانے کا موقع آیاہے۔ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھارہے ہیں۔‘

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نئی صبح کا سورج طلوع ہوا چاہتا ہے۔ ’ٹیکس محاصل میں 35 فیصد اضافے کا ہدف ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے اپنے محاصل میں اضافہ ضروری ہے

زرعی شعبے میں ترقی کی بہت استعداد موجود ہے۔ تما م شعبوں کی ترقی میں مہنگی بجلی ایک رکاوٹ ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

’منشور میں کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کاوقت آگیا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچانے والے خوشی کے شادیانے بجارہے تھے۔ انتشاری ٹولے کاپختہ یقین تھاکہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوششیں کی گئیں۔ اللہ کے فضل سے محنت رنگ لائی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں بنیادی استحکام آچکاہے۔ اقتصادی استحکام کے لیے آرمی چیف کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ مائیکرواکنامک اشاریے بہترہوچکے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024