Saturday, September 14, 2024, 12:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان میں بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 6 افراد ہلاک

سابق سینیٹر کی گاڑی کو باجوڑ میں ایک دیسی ساختہ ریموٹ بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بدھ کی شام دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

باجوڑ کے ضلعی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سابق سینیٹر کی گاڑی کو باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ایک دیسی ساختہ ریموٹ بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کے علاوہ چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے ایک اور دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ماموند کے بعد دوسرا بم دھماکہ تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ، ملک عرفان، نظر الدین، یار محمد اور سمیع الرحمان جاں ہلاک ہوئے، سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔

banner

سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان 2012ء سے لیکر 2024ء تک سینیٹ کے ممبر رہے، وہ دو بار فاٹا سے اۤزاد حیثیت سے سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے، وہ نیکٹا کے ممبر اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوابازی کے چیئرمین بھی رہے تھے۔

سینیٹر ہدایت اللہ کا تعلق ناوگئی سے تھا اور وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

ہدایت اللہ خان ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے بعد ڈمہ ڈولہ سے واپس ہیڈ کوارٹرز خار اۤرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024