Sunday, January 12, 2025, 10:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں دو ٹریفک حادثات میں 18 افراد ہلاک

پاکستان میں دو ٹریفک حادثات میں 18 افراد ہلاک

نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور مسافر وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور مسافر وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 7 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہر و فیروز واپس آرہی تھی۔

ایک دوسرے واقعے میں موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

banner

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل، جاں بحق افرادکاتعلق بہاولپور، وہاڑی، شرق پور، اسلام آباد سے تھا۔

موٹر وے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024