Sunday, February 16, 2025, 12:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں راستہ بھٹک جانے والے دو افراد گرمی کے باعث ہلاک

پاکستان میں راستہ بھٹک جانے والے دو افراد گرمی کے باعث ہلاک

ہلاک ہونےوالوں میں پندرہ سالہ لڑکا بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے پسماندہ صوبے بلوچستان کے ضلع چاغی میں راستہ بھٹکنے والے دو افراد ویران علاقے میں گرمی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

واقعہ ایرانی سرحد سے متصل چاغی کے علاقے نوکنڈی میں راجے کے قریب پیش آیا۔

لیویز کے مطابق دالبندین کے رہائشی تین افراد زمباد پک اپ گاڑی میں ایرانی سرحد سے ڈیزل لے کر آرہے تھے ۔ پچیس تیس کلومیٹر سفر طے کرکے جب وہ ایک بالکل ویران علاقے میں پہنچے تو ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا۔

لیویز کے مطابق ڈرائیور نے دو کلینروں کو پٹرول لانے کے لیے ماشکیل کی طرف بھیجا تاہم وہ مٹی اور تیز ہوا چلنے کی وجہ سے راستہ بھٹک گئے۔

banner

اس علاقے میں دور دور تک آبادی نہیں اور درجہ حرارت بھی 50ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔ اس لیے شدید گرمی اور پیاس کی وجہ سے دونوں کی موت ہو گئی۔

ہلاک ہونےوالوں میں پندرہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024