Monday, May 12, 2025, 2:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اپریل 2025 میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی: رپورٹ

اپریل 2025 میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی: رپورٹ

’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں اپریل 2025 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ سٹڈیز (پکس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 73 فیصد عسکریت پسند تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی اموات جون 2024 کے بعد سب سے کم رہیں۔

’اس کے 71 عسکریت پسند ایک بڑی فوجی کارروائی میں مارے گئے۔ اپریل میں 13 رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

banner

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوئی جبکہ فاٹا میں شدت پسندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی، مارچ میں یہ تعداد 61 تھی۔‘

خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے معمولی کم لیکن ہلاکتوں میں 48 فیصد کمی آئی۔ اپریل 2025 کے دوران کوئی خودکش حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔
’پنجاب میں عسکریت پسندوں نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں عشر وصولی کی کوشش کی۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024