Monday, June 9, 2025, 2:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج

پاکستان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج

جماعتِ اسلامی کا اسلام آباد میں مظاہرہ، جی ڈے اے کا جامشورو بائی پاس پردھرنا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں جمعے کے روز انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بنائے گئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جامشورو بائی پاس پردھرنا دیا گیا۔

دھرنے کے سبب کراچی سے اندرونِ ملک جانے والی ٹریفک معطل ہے جب کہ جامشورو کے تمام تدریسی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا) کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ ملک میں ایمرجینسی یا مارشل لا لگ جائے۔

banner

سندھ کے شہر جامشورو میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج کا دو ماہ قبل سے پتا تھا، الیکشن میں پیسہ چلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ سب صوبائی لیڈر ہیں، قومی سطح کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ جو کچھڑی پک گئی ہے، یہ چھ یا آٹھ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

پیر پگارا کا کہنا تھا کہ فوج نے سب کو آزما لیا ہے، اب آزمانے کے لیے کیا کوئی بچا ہے؟

جماعتِ اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے بھی انتخاب ہوئے۔ اس بار کا الیکشن سب سے زیادہ دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ انتخابات کا نتیجہ نوشتہ دیوار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024