انٹرنیشنل کرائسسز گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی، جس سے وہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں رہے گی۔
آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،عام انتخابات گہرے سیاسی پولرائزیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ماحول میں ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق واضح طور پر غیر مساوی مقابلہ اگلی حکومت کو نقصان پہنچائے گا۔اعلیٰ عدلیہ کو اظہار رائے کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں کو سول یا ملٹری بیوروکریسیوں کی طرف سے انتخابی جوڑ توڑ کی کوششوں کو مسترد کرنا چاہیے۔