Saturday, June 21, 2025, 4:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مزید 4 روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری

پاکستان میں مزید 4 روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کا دورانیہ مزید 4 دن رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جاری الرٹ میں کہا کہ 20 سے 24 مئی تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بالائی علاقوں، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ 20 سے 24 مئی تک بچے، بزرگ اور خواتین بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر آنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

banner

محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی زیادہ استعمال کریں، اسی طرح کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور مویشیوں کا بھی خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گا اور یہ صورتحال 3 سے 4 دن برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024