Saturday, March 22, 2025, 3:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک

پاکستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک

مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے پسماندہ صوبے بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 23 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

بس حادثےکے8 شدید زخمی کوئٹہ اور 4 خضدار منتقل کیےگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024