Sunday, March 23, 2025, 3:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ، سربراہ جے یو آئی محفوظ رہے

پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ، سربراہ جے یو آئی محفوظ رہے

انتظامیہ روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے،عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی، ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے کہ زیارک انٹرچینج کے قریب قافلے پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں مولانا فضل الرحمان اور عملے کے افراد محفوظ رہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی، واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔

banner

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024