Sunday, September 15, 2024, 3:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی ہڑتال

پاکستان میں ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی ہڑتال

حکومت کا بزنس کمیونٹی کے دباؤ میں نہ آنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومتِ پاکستان کی جانب سے عائد نئے ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر کی تاجر انجمنوں کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔

 راولپنڈی، اسلام آباد سمیت جڑواں شہروں میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹس بند رہیں ۔

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھی دکانوں کے شٹر ڈاؤن رہے۔

banner

انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری کاشف نے کہا کہ ’کراچی سے خیبر تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی جس میں ایک کروڑ سے زائد دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں۔‘

چوہدری کاشف کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو خیبر سے کراچی تک تاجروں کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رخ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم آج رات تک کا وقت دے رہے ہیں ورنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم کل ہڑتال نہیں ہوگی کیونکہ یہ کال صرف آج کی تھی۔

حکومت نے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حال ہی میں ‘تاجر دوست اسکیم’ متعارف کرائی ہے جسے تاجروں نے مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن کی طرف جانے کے لیے پرعزم ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ سیلری کلاس اور ایک مخصوص طبقے پر ٹیکس کا تمام بوجھ ڈال دیا جائے۔

رانا احسان نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا اور اگر حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے میں کامیاب ہو گئی تو ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024