Saturday, April 26, 2025, 4:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی 20 بھی ہار گیا

پاکستان نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی 20 بھی ہار گیا

شاہین آفریدی کے ایک اوور میں پھر چار چھکے

by NWMNewsDesk
0 comment

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا۔

نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔

پاکستان کی بیٹنگ

banner

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گریں، عبدالصمد 11 رنز بناسکے جب کہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی ابتدا سے قبل پاکستان کا یہ مجموعہ قابل قدر لگ رہا تھا لیکن جس طرح سے اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے تیز شروعات کی یہ مجموعہ بہت کم نظر آنے لگا۔

انھوں نے ساڑھے چار اوورز میں ہی 66 رنز بنا ڈالے۔ ٹم سیفرٹ نے 22 گیندوں پر 45 رنز بنایا جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ ان میں سے ایک چھکا تو 119 میٹر کا بتایا جا رہا ہے جو انھوں نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر لگایا۔

فن ایلن نے بھی پانچ چھکے لگائے اور انھوں نے 16 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔ ایلن کے بعد یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں لیکن تب تک مطلوبہ رن ریٹ فی گیند ایک رن ہو چکا تھا۔

جہانداد جب 14واں اوور لے کر آئے تو کپتان بریسویل نے چوکا لگا کر کھیل ختم کر دیا۔

واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024