Monday, January 13, 2025, 5:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

سفیان مقیم نے پانچ وکٹیں صرف سولہ گیندوں پہ محض تین رنز کے عوض حاصل کیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا ٹاس جیت کتر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

گرین شرٹس کے خلاف ایک موقع پر زمبابوے کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 37 رنز تھا۔ پھر ایسی وکٹیں گریں کہ صرف 20رنز کے اضافے کے درمیان پورے 10 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

banner

زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔.

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024