Wednesday, May 14, 2025, 4:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان چین کو سالانہ دو لاکھ گدھوں کا گوشت، کھالیں برآمد کرے گا

پاکستان چین کو سالانہ دو لاکھ گدھوں کا گوشت، کھالیں برآمد کرے گا

چین کو کھال اور گوشت برآمد کرنے کے لیے گوادر میں مذبح خانوں کی تعمیر

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں گدھوں کے گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پاکستان پڑوسی ملک کو اس جانور کا گوشت اور کھالیں برآمد کرے گا۔

وفاقی وزارت برائے قومی تحفظ خوراک کے مطابق چین سے سالانہ دو لاکھ 16 ہزار گدھوں کی کھالوں اور گوشت کی ترسیل کے معاہدے ہوئے ہیں۔

وزارت خوراک کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں مذبح خانے کراچی پورٹ کے قریب بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

وزارت خوراک کے مطابق ایسا کرنا ہمارے لیے اپنی فوڈ سکیورٹی کی وجہ سے ممکن نہیں کیونکہ اگر شہر کے اندر مذبح خانے بنائے تو لوکل مارکیٹ میں بھی وہ گوشت پہنچ سکتا ہے اس لیے ایسی کسی درخواست کو منظور نہیں کر رہے۔ ہم کراچی سے باہر تجارتی پورٹ پر مذبح خانے بنانے کو ترجیح دیں گے۔‘

banner

وزارت خوراک نے بتایا کہ ’چین کو کھال اور گوشت برآمد کرنے کے لیے گوادر میں مذبح خانوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، جو سب سے زیادہ محفوظ رہیں گے کیونکہ وہاں سے لوکل مارکیٹ متاثر نہیں ہو گی۔‘

رواں برس ہونے والی سرکاری گنتی کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی آبادی 52 لاکھ ہے۔

وزارت خوراک کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ چینی کمپنیاں گدھوں کی فارمنگ کے لیے لوکل فارمز کے ساتھ معاہدے کریں اور انہیں تولیدی سہولیات بھی فراہم کریں تاکہ مقامی سطح پر روزگار بھی پیدا ہو۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024