Monday, May 12, 2025, 2:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز

پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز

بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج کو تباہ کرنے کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا۔

پاکستان بھارت کے خلاف کارروائی کے دوران فتح 1 میزائل کا استعمال کیا۔

پاکستان نے فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کرتے ہوئے فتح ون میزائل فائر کیے

پاکستان کے سیکیورٹی حکام کے مطابق جوابی ایکشن کے دوران بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس، براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا۔

banner

پاکستان فوج کی جانب سے فتح ون میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے سیکیورٹی حکام کے مطابق زمینی اور فضائی کارروائی کے ساتھ ساتھ دشمن پر سائبر اٹیک بھی کیا گیا۔

حکام نے دعوی کیا کہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کردی۔

فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے بینر پر شہید ہونے والے 7 بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے اور نا بھولے گا۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے فتح ون میزائل کی خصوصیات

بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور ان کو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024