Thursday, November 21, 2024, 5:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا سب سے بڑا شہر بارش اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

پاکستان کا سب سے بڑا شہر بارش اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کا سیوریج سسٹم چند ملی میٹر کی بارش برداشت نہ کرسکا

کراچی میں ہونے والی موسلادھار برسات کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، نشیبی علاقوں سمیت ڈیفنس جیسے پوش علاقے بھی زیر آب آگئے۔

شہید ملت روڈ، شارع فیصل اور کورنگی کازوے سمیت چھوٹی بڑی شاہراہوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔ ڈیفنس کورنگی روڈ پرپانی جمع اور ٹریفک جام ہونے سے کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔

banner

موسلادھار بارش کے باعث حیدری نارتھ ناظم آباد میں اربن فلڈنگ کی صورتحال نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔شہری رات بھر سڑکوں پر پھنسے رہے اور میلوں تک ٹریفک جام رہا۔ مختلف سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر دھکے کھاتے، پیدل گاڑیاں گھسیٹتے نظر آئے۔

جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہوگئی۔700 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ کیا اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

مرتضیٰ وہاب کو حکام نے بریفنگ دی کہ جن علاقوں میں بارش تھم چکی وہاں نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024