Sunday, May 11, 2025, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا متعدد انڈین طیارے اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا متعدد انڈین طیارے اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں انڈیا کے کئی طیارے اور ڈرونز مار گرائے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی جانب سے چھ مقامات پر انڈین میزائل حملوں کے جواب میں متعدد انڈین طیارے گرانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کے میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈین فضائیہ کے و جنگی طیارے اور ڈرون مار گرایا

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے رات گئے ایک پاکستانی چینل کو انٹرویو میں دعوی کیا کہ ’اب تک میں یہ تصدیق کر سکتا ہو کہ انڈیا کے پانچ طیارے جن میں تین رفال، ایک ایس یو 30، ایک مگ 29 اور ایک ہیرون ڈرون شامل ہے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے جبکہ متعدد یو اے ویز کو بھی تباہ کیا گیا تاہم انڈین فضائیہ کی جانب سے تاحال ان دعووں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

banner

بی بی سی کے مطابق انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور کو پلوامہ کے علاقے پام پور میں مقامی آبادی نے بتایا ہے کہ منگل کی شب ایک طیارہ مقامی اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام جموں کے ضلع رام بن میں بھی منگل کی شب ایک طیارہ تباہ ہوا ہے۔

ضلع رام بن کے علاقے پنتھیال کے سرپنچ ظہور احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے گاؤں میں بدھ کی شب جیٹ طیاروں کی آواز کے ساتھ ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہ خود پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طیارہ اکلیان کلاں نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔

ان دونوں طیاروں کی تباہی کے بارے میں بھی انڈین فضائیہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ادھر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق سرینگر ایئرپورٹ کو انڈین فضائیہ نے اپنی تحویل میں لے کر سرینگر آنے اور جانے والی سبھی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024