Friday, June 13, 2025, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا نریندر مودی کے بیان پر اظہار تشویش

پاکستان کا نریندر مودی کے بیان پر اظہار تشویش

’اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نے ’غیر ذمہ دارانہ‘ انداز اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کی ’صریح خلاف ورزی‘ کی ہے۔

نریندر مودی نے پیر کو گجرات میں ایک ریلی کے دوران تقریر کرتے ہوئے پاکستان پر ’دہشت گردی‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘

banner

اس کے ردعمل میں پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے انڈین وزیراعظم کی جانب سے گجرات میں دیے گئے ریمارکس کا نوٹس لیا ہے، جن کی توقع کسی جوہری طاقت کے حامل ملک کے رہنما سے نہیں کی جا سکتی۔‘

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایسے بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان اس بیان کو ایک لاپرواہی اور اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے، جس کا مقصد جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024